ریما خان کا فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان

ریما خان کا فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان

ریما خان کئی دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر کے دوران درجنوں کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
ریما خان کا فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان

Webdesk

|

8 Nov 2026

کراچی: پاکستانی فلمی صنعت کی نامور اداکارہ ریما خان ایک بار پھر سلورسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

90 کی دہائی میں ڈائریکٹر جاوید فاضل کی فلمبلندی سے شان کے ساتھ فلمی کیریئرکاآغازکرنے والی ریما خان کئی دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر کے دوران درجنوں کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

انہوں کچھ عرصہ قبل اداکاری سے دوری اختیار کر لی تھی اورڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو گئی تھیں اور اپنی خاندانی زندگی پر توجہ دے رہی تھیں، تاہم اب وہ ایک بڑے اور اہم منصوبے کے ساتھ سلور سکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔

اس بار ریما خان معروف ہدایت کارو پروڈیوسر وجاہت روف کی نئی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی، اس فلم کا نام پنچھی پیارے رکھا گیا ہے۔ وجاہت روف نے اس خبر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فلم میں ریما خان کس کردار میں نظر آئیں گی اور کہانی کیا ہوگی؟ اس حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن ان کی واپسی کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

عمران عباس، زویا ناصر اور علی رحمان خان سمیت کئی معروف اداکاروں نے ریما خان اور وجاہت روف کو اس نئے سفر کے لیے مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!