3 hours ago
امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
Webdesk
|
30 Sep 2026
تہران:امریکا نے ایران کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی ترسیل روکنے کی کوششوں کے تحت ایران کے ایک اور روس کے دو اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کا نشانہ ایران کی ساہا ایئرلائنز، روسی طیارہ ساز کمپنی یاکوولیو اور روسی شپنگ کمپنی ایم جی فلوٹ بنی ہیں۔امریکی حکام کے مطابق یاکوولیو نے ایران کو یاک-130 جنگی تربیتی طیارے اور متعلقہ سامان فراہم کیا، جبکہ ایم جی فلوٹ کے زیرِ انتظام بحری جہاز ایران سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی میں ملوث رہے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ساہا ایئرلائنز ایران کیلئے ہتھیاروں اور متعلقہ فوجی سازوسامان کی منتقلی میں ملوث رہی ہے۔امریکا کے مطابق یہ اقدامات ایران پر اقوام متحدہ کی بحال شدہ پابندیوں کی حمایت میں کئے گئے ہیں اور آپریشن اکنامک آٹ کاسٹ کا حصہ ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کا بنیادی مقصد ایران کے ہتھیاروں کی ترسیل کے نیٹ ورک کو محدود کرنا اور اس سے منسلک اداروں پر مالی و تجارتی دبا بڑھانا ہے۔
Comments
0 comment