امریکا میں سٹور کی خاتون منیجر نے تشدد کرکے ملازمہ کو قتل کردیا
جیسیکا میک لولین اس سٹور میں کام کرتی تھیں

Webdesk
|
8 Jul 2025
واشنگٹن:24 سالہ امریکی خاتون جیسیکا میک لولین کی فیملی نے اعلان کیا کہ لاس اینجلس میں واقع الیون سیون سٹور میں خاتون منیجر نے شدید حملے کے بعد انتقال کر گئیں۔
جیسیکا میک لولین اس سٹور میں کام کرتی تھیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گواہوں اور جیسیکا کے بھائی شون میک لولین کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب خاتون مینیجر نے جیسیکا کی طرف شیشے کی بوتل پھینکی، پھر اسے پکڑ کر اس کے سینے پر بیٹھ گئیں، جس سے وہ سانس نہ لے سکیں۔
اس دوران مداخلت کرنے والے دیگر ساتھیوں پر بھی مینیجر نے حملہ کیا جو مینیجر کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔
Comments
0 comment