1 hour ago
کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 جوان شہید
نواں کلی میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوا
ویب ڈیسک
|
12 Oct 2026
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پاک فوج کے دو پائلٹ شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثہ پیر کی دوپہر پیش آیا۔ شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں پائلٹوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حادثے میں پائلٹوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments
0 comment