8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

چوتھی کلاس و حفظ کی 8 سالہ طالبہ (بچی ) سے زیادتی کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Webdesk

|

12 Oct 2026

راولپنڈی: لاہور سے دادی کی ہمراہ عزیزہ کی شادی میں شرکت کے لیے آئی چوتھی کلاس و حفظ کی 8 سالہ طالبہ (بچی ) سے زیادتی  کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مدعی بچی کے والد نعمان اعجاز نے بتایا کہ اس کا لاہور سے تعلق ہے میری دو بیٹیاں 8 سالہ اور  6 سالہ 23 ستمبر کو اپنی والدہ  کے ساتھ  حیدر علی کی بہن کی شادی پر لاہور سے راولپنڈی گئیں۔

شادی کے کچھ دن بعد میری 8 سالہ بیٹی مسماتہ جب واپس لاہور پہنچی تو اس نے اپنی والدہ کو خوف ہراس اور شدید ڈر کی حالت میں بتایا کہ مجھے نیچے کے حصے میں بہت درد ہو رہا ہے کیوں کہ جب میں راولپنڈی میں تھی تو 25 ستمبر کی رات کو حیدر علی کی نانی پروین کے گھر سوئی ہوئی۔

وہاں حیدر علی مجھے نیند کی حالت میں اٹھا کر دوسرے کمرے میں لے گیا اور میرے ساتھ غلط حرکات کیں مجھے تکلیف ہوئی تو میں نیند سے بیدار ہوگئی درد کی وجہ سے میں چیخ مارنے لگی تو اس نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ لیا اور دھمکایا کہ اگر اپنی دادی کو یا کسی کو بتایا تو تمھیں جان سے ماردوں گا اور پھر مجھے کمرے سے جانے دیا۔

مدعی کے مطابق ہم اپنی بیٹی کو گائنا کالوجسٹ کے پاس لے گئے جہاں  معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ اس بچی کے ساتھ زنا ہوا ہے اس کا معائنہ گورنمنٹ اسپتال سے کرا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ  درج کرا، میری اہلیہ نے بیٹی مسماتہ سے پوچھا کہ تم نے اس متعلق اپنی دادی کو کیوں نہیں بتایا تو اس نے کہا کہ دادی کو بتایا تھا ۔

جس پر اس کی دادی زاہدہ پروین نے اپنی بہن اور الزام علیہ کی نانی پروین اختر کو بتایا تو اس نے اپنی بیٹی جو  حیدر علی کی ماں عظمی اور اسکی خالہ شائستہ کو بلوا کر سارا وقوعہ بتایا تو انہوں نے گٹھ جوڑ کر کے وقوعہ کی بات کو دبا  دیا اور کہا کہ اسکی پہلے بھی بہت شکایات ہیں۔

اب ہم حیدر علی کو آئندہ اپنے گھر نہیں گھسنے دیں گے .ابھی ہماری بیٹی کی شادی کا معاملہ ہے چپ کر جا یہاں شادی کا ماحول خراب ہو جائے گا. سب یہاں برادری جمع ہے آپ کی بیٹی کی بھی عزت خراب ہوگی۔

اسی دوران حیدر علی سمیت  میری بیٹی اور والدہ کو شدید  ہراساں کرتے رہے کہ تم نے لاہور جا کر بھی اپنے والدین کو نہیں بتانا نہیں تو وہ تمھارے ساتھ بہت برا کریں گے اور  آئندہ کبھی بھی آپکو دادی  کے ساتھ راولپنڈی نہیں آنے دیں گے میری معصوم بیٹی کو شدید ذہنی اذیت دیتے رہے۔

اس دوران ملزمان  نے اپنے کزن آیان علی کو بھی ساری بات بتائی ہوئی تھی جو اپنی ہوس میں مدہوش  بچی جب تک وہاں تھی  بار بار زہنی ٹارچر کرتا رہا .میری مصوم بیٹی چوتھی  جماعت اور حفظ کی طالبہ ہے۔

 اسکے ساتھ حیدر علی نے زیادتی کی اور دیگر اہلخانہ نے بات کو گول مول اور ملی بھگت کر کے ملزم کا ساتھ دے کر وقوعہ اور اس کے حقائق چھپا کر شامل جرم کیا ہے .ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جس کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!