3 hours ago
امریکا میں انسداد دہشتگردی سینٹر کے سربراہ جو کینٹ مستعفی ہوگئے
Webdesk
|
17 Mar 2026
نیویارک: ایران جنگ پر اختلافات کے باعث امریکا میں انسداد دہشتگردی سینٹر کے سربراہ جو کینٹ مستعفی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس میں ہلچل مچ گئی، جو کینٹ نے ایران جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔
جو کینٹ جولائی 2025 میں کانٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ وہ امریکی اسپیشل فورسز اور سی آئی اے کے سابق افسر بھی رہ چکے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ کا کہنا تھا کہ ایران ہماری قوم کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا.
جوکینٹ کا موقف تھا کہ ضمیر کے مطابق اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتا۔ یہ جنگ اسرائیل اور اس کی طاقتور امریکی لابی کے دبا پر شروع کی گئی.
جو کینٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا جواز قانونی طور پر مبہم ہے۔ امریکی قانون کے تحت جنگ شروع کرنے کے لیے فوری خطرے کا ہونا ضروری ہے۔
Comments
0 comment