امریکا میں لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

امریکا میں لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکا میں لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

Webdesk

|

14 Jun 2026

نیویارک:  امریکا میں تربیتی پرواز کے دوران ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے دوران پائلٹ نے کامیابی سے ایجیکٹ کیا اور محفوظ رہے تاہم پائلٹ کو معمولی زخم آئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی میرین کور (U.S. Marine Corps) نے سی بی ایس سے وابستہ ٹی وی چینل KIRO-TV کو ایک بیان میں بتایا کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایک ایف اے 18 ہارنیٹ تھا جو میرین ایئرکرافٹ گروپ 11 اور تھرڈ میرین ایئرکرافٹ وِنگ (Marine Aircraft Wing) کے زیرِ انتظام تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ طیارہ "سیئٹل، واشنگٹن سے تقریبا 55 میل جنوب مشرق میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایک غیر مہلک فضائی حادثے کا شکار ہوا۔" تھرڈ میرین ایئر وِنگ کا ہیڈکوارٹر میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار، سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔

 ناچیز فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور اوکاناگن-ویناچی نیشنل فاریسٹ کے عملے کی کم از کم ایک فائر انجن گاڑی کو تعینات کیا گیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!