4 hours ago
امریکا کا ایران کے تیل کر ذخائر پر قبضے کا عندیہ
امریکا کے اندر بعض حلقے اس حکمت عملی پر اعتراض کرتے ہیں
Webdesk
|
30 Mar 2026
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرنے کے امکان پر غور کر سکتا ہے، جس میں خلیج میں واقع اہم آئل ایکسپورٹ مرکز خارگ جزیرہ بھی شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ترجیح ایران کے تیل پر قبضہ کرنا ہوگی۔ انہوں نے اس حوالے سے وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکا وہاں بھی طویل مدت کے لیے تیل کے شعبے پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے اندر بعض حلقے اس حکمت عملی پر اعتراض کرتے ہیں، تاہم ان کے بقول وہ اس تنقید کو اہمیت نہیں دیتے۔
Comments
0 comment