امریکا کا مشرق وسطی میں ہزاروں میرینز تعینات کرنے کا فیصلہ

امریکا کا مشرق وسطی میں ہزاروں میرینز تعینات کرنے کا فیصلہ

یہ دستے مقررہ وقت سے تقریبا تین ہفتے پہلے روانہ کیے جا رہے ہیں۔
امریکا کا مشرق وسطی میں ہزاروں میرینز تعینات کرنے کا فیصلہ

Webdesk

|

20 Mar 2026

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران مشرقِ وسطی میں مزید ہزاروں میرینز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق یو ایس ایس باکسر اور اس کے ساتھ میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ اور جنگی جہاز خطے کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد مستقبل کی ممکنہ کارروائیوں کے لیے صلاحیت بڑھانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ایران کے اندر براہ راست فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ وہ فی الحال کہیں بھی فوج نہیں بھیج رہے لیکن اگر ایسا کیا تو میڈیا کو پیشگی آگاہ نہیں کیا جائے گا۔

امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ  یہ دستے مقررہ وقت سے تقریبا تین ہفتے پہلے روانہ کیے جا رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!