مجتبی خامنہ ای کا ایرانی صدر کو پیغام، دشمنوں کو چن چن کر مارنے کی ہدایت

مجتبی خامنہ ای کا ایرانی صدر کو پیغام، دشمنوں کو چن چن کر مارنے کی ہدایت

ملک کے دشمنوں کے خلاف سخت حکمت عملی اپنائی جائے
مجتبی خامنہ ای کا ایرانی صدر کو پیغام، دشمنوں کو چن چن کر مارنے کی ہدایت

Webdesk

|

20 Mar 2026

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمنوں کو ملک کے اندر اور باہر کہیں بھی محفوظ نہیں رہنے دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے صدر مسعود پزشکیان کے نام ایک پیغام میں انٹیلی جنس امور سے متعلق اہم شخصیت اسماعیل خطیب کی ہلاکت پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نقصان کا ازالہ متعلقہ اداروں اور حکام کی جانب سے مزید مؤثر اور تیز اقدامات کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ذمہ دار اداروں کو اپنی کوششیں دوگنا کرنا ہوں گی تاکہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے دشمنوں کے خلاف سخت حکمت عملی اپنائی جائے اور انہیں کسی بھی سطح پر محفوظ محسوس نہ ہونے دیا جائے۔

یاد رہے کہ حالیہ واقعات کے بعد ایران میں سکیورٹی صورتحال اور خطے کی کشیدگی پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!