5 hours ago
ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا
سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک
|
23 Aug 2025
سعودی عرب میں اسلامی سال کے تیسرے مہینے ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مملکت میں ماہ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
اس حساب سے سعودی عرب میں یکم ربیع الاول اتوار 24 اگست جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 4 ستمبر بروز جمعرات کو مذہبی جوش کو جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
سعودی عرب کے ساتھ عرب امارات اور خلیج سمیت دیگر ممالک میں بھی ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے جبکہ پاکستان میں ربیع الاؤل کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
Comments
0 comment