کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 تارکین وطن ہلاک

کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 تارکین وطن ہلاک

میتھانول ملی شراب پینے کے بعد 50 افراد کو فوری طور پر گردوں کی صفائی کی ضرورت پڑی
کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 تارکین وطن ہلاک

Webdesk

|

15 Aug 2025

کویت سٹی : کویت میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران میتھانول ملی شراب پینے کے واقعات سے  13 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی بصارت بھی متاثر ہوئی اور 21 افراد نابینا ہوئے یا ان کی بصارت متاثر ہوئی۔

 عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ میتھانول ملی شراب پینے کے بعد 50 افراد کو فوری طور پر گردوں کی صفائی کی ضرورت پڑی اور 31 لوگوں کو مصنوعی سانس کی ضرورت پیش آئی۔

زہریلی شراب پینے کے واقعات سے متاثرہ تمام افراد تارکین وطن ہیں اور ان کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے جو کویت میں کام کرتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!