1 hour ago
کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کا جواب خطے سے باہر تک پھیلے گا، ایرانی فوج
کسی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور طاقتور ہو گا۔
Webdesk
|
26 May 2026
تہران : ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کاجواب خطے سے باہر تک پھیلے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ کسی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور طاقتور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ اہداف کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل مختلف نوعیت کا ہو گا۔
ترجمان ایرانی مسلح افواج نے کہا کہ ایران کی تیل برآمدات میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ایران خطے سے تیل کی ترسیل کا راستہ بند کر دے گا۔
Comments
0 comment