3 hours ago
جنگ بندی میں ایران پر حملے کو ٹرمپ نے پیار بھرا دھکا قرار دے دیا
حالیہ حملوں سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے نرم انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ محض “پیار بھرا ایک دھکا” تھا۔
Webdesk
|
8 May 2026
ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آنے کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی ختم نہیں ہوئی بلکہ اب بھی پوری طرح برقرار اور نافذ ہے۔
حالیہ حملوں سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے نرم انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ محض “پیار بھرا ایک دھکا” تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صورتحال کشیدہ ضرور ہے تاہم دونوں جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری ہے۔ دوسری جانب ایران کی طرف سے تاحال اس بیان پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
Comments
0 comment