جنگ بندی کیلیے بھیجی گئی امریکی تجاویز پر غور کررہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

جنگ بندی کیلیے بھیجی گئی امریکی تجاویز پر غور کررہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

موجودہ صورتحال میں سفارتی کوششیں نہایت اہم ہیں
جنگ بندی کیلیے بھیجی گئی امریکی تجاویز پر غور کررہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

Webdesk

|

6 May 2026

تہران: ایران نے جاری کشیدگی کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے اور جلد اپنا مؤقف ثالث ملک پاکستان کے ذریعے پہنچانے کا عندیہ دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تہران اس تجویز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور مشاورت مکمل ہونے کے بعد اپنا ردعمل ثالث کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کسی معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو امریکا جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ کارروائی کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں سفارتی کوششیں نہایت اہم ہیں، اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ثالثی خطے میں کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!