2 hours ago
حملے میں زخمی ہونے والی سپریم لیڈر کی اہلیہ بھی شہید ہوگئیں
79 سالہ منصوره خجستہ باقرزاده حملے میں شدید زخمی ہوئیں تھیں
ویب ڈیسک
|
2 Mar 2026
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی دو روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جس کے بعد تقریبا پورا خاندان ہی امریکی اور اسرائیلی اسٹرئیک کے نتیجے میں ختم ہوگیا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ 79 سالہ منصوره خجستہ باقرزاده حملے میں شدید زخمی ہوئیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کی شام خجستہ باقرزادہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔
اسرائیل اور ایران کے مشترکہ حملے میں خامنہ ای کے بیٹی، داماد، پوتا، نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔
منصورہ خجستہ باقرزادہ کی 1965 میں آیت اللہ علی خامنہ ای سے شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
Comments
0 comment