پہلی جماعت کے طالبعلم کی اپنی ٹیچر پر فائرنگ، ویڈیو جاری

پہلی جماعت کے طالبعلم کی اپنی ٹیچر پر فائرنگ، ویڈیو جاری

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمسن طالب علم کلاس روم میں اپنی ٹیچر کو مغلظات بک رہا ہے
پہلی جماعت کے طالبعلم کی اپنی ٹیچر پر فائرنگ، ویڈیو جاری

Webdesk

|

10 Oct 2026

نیویارک: امریکہ کے ایک سکول میں پہلی جماعت کے 6 سالہ طالبعلم نے اپنی ٹیچر کو گولی مار دی اور پولیس کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ تین سال قبل 6 جنوری 2023 کا ہے تاہم رچ نیک ایلیمنٹری اسکول (جس اسکول میں یہ واقعہ ہوا) کی پولیس باڈی کیم ویڈیو اب جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمسن طالب علم کلاس روم میں اپنی ٹیچر کو مغلظات بک رہا ہے اور پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ جیل جانے سے ڈرتا نہیں ہے۔ اسی دوران وہ اپنی ٹیچر ایبی زونر پر گولی چلاتا ہے، جو اس کے سینے پر لگتی ہے جب کہ فائرنگ کے وقت کلاس میں 16 طالب علم بھی موجود تھے۔

تاہم ٹیچر کی حاضر دماغی کے باعث وہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے تھے۔ مزید پڑھیں:سائنس کی دنیا میں تہلکہ، نیوکلیئر گھڑی تیار پولیس کی جانب سے اب جاری کی گئی ویڈیو میں ایک 9 ایم ایم پستول بھی بچے سے چند فٹ دور زمین پر پڑا دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچے نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے پستول اپنی والدہ سے چرایا تھا۔ عدالتی دستاویزات میں بچے کی مکمل شناخت ظاہر کرنے کے بجائے صرف جے ٹی کے نام سے شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں ایک ٹیچر پولیس اہلکاروں کو بتاتی ہے کہ بچہ واقعے سے قبل محدود اوقات کے شیڈول پر سکول آتا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!