غزہ میں قحط اسرائیلی حملوں سے شہادتوں میں تیزی، مجموعی تعداد 62 ہزار سے متجاوز

غزہ میں قحط اسرائیلی حملوں سے شہادتوں میں تیزی، مجموعی تعداد 62 ہزار سے متجاوز

صرف ایک دن میں 64 فلسطینی شہید ہوئے
غزہ میں قحط اسرائیلی حملوں سے شہادتوں میں تیزی، مجموعی تعداد 62 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2025

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی اور زمینی حملوں میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، شہید ہونے والوں میں بچے اور امدادی سامان کے منتظر افراد بھی شامل ہیں۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کے قریب پانچ افراد کو نشانہ بنایا جو خوراک حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس سے قبل بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں امدادی سامان کے منتظر کئی فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 62,686 فلسطینی شہید اور 157,951 زخمی ہو چکے ہیں۔ صرف مئی 2025 سے اب تک فائرنگ اور حملوں میں 2095 امداد کے منتظر افراد شہید اور 15,431 زخمی ہوئے ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!