9 hours ago
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے اعلان جعلی ہیں اس سے مشرق وسطی ضم ہوسکتا ہے، امریکا

ویب ڈیسک
|
5 Sep 2025
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کئی ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اعلان اور فیصلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معاملہ مزید گھمبیر ہوجائے گا۔
جمعرات کو ایکواڈور کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نے فرانس کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے والے فرانس سمیت دیگر ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات اسرائیل کو مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے پر اکساسکتے ہیں۔
مارکو روبیو نے زور دیا کہ واشنگٹن نے تمام ممالک کو یہ بات پہنچا دی ہے کہ اس مرحلے پر فلسطین کو تسلیم کرنا "جعلی اور غیر حقیقی" ہے اور اس سے صرف کشیدگی بڑھے گی۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس سے غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوششیں پیچیدہ ہوں گی اور وہاں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی مزید تیز ہوسکتی ہے۔
اپنے ایکواڈور کے ہم منصب، صدر ڈینیل نوبوا، کے ساتھ ملاقات کے دوران روبیو نے خبردار کیا، "ہم نے ان تمام ممالک سے کہا اور بتایا ہے کہ کہا کہ اگر آپ لوگ فلسطین کو تسلیم کرنے والے اقدامات کرتے ہیں تو یہ حقیقی نہیں بلکہ جعلی ہے اور اس سے مسائل پیدا ہوں گے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، ان کے حوالے سے کہا گیا، "ایک ردعمل آئے گا، اس سے جنگ بندی حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا اور یہ ان کارروائیوں کو بھی متحرک کرسکتا ہے جو آپ نے دیکھی ہیں، یا کم از کم ان کارروائیوں کی یہ کوششیں شروع ہو سکتی ہیں۔"
حال ہی میں، برطانیہ اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔
اس کے ردعمل میں، اسرائیل کے وزیر خزانہ نے فلسطینی ریاست کے امکان کو ختم کرنے کے لیے مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثنا، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کا کوئی بھی الحاق ایک "سرخ لکیر" کو عبور کرنا ہوگا۔
Comments
0 comment