بھارت میں جہیز کے معاملے پر سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلادیا

بھارت میں جہیز کے معاملے پر سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلادیا

پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا، بچوں کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی
بھارت میں جہیز کے معاملے پر سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلادیا

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2025

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر ایک خاتون کو شوہر نے سسرالیوں کے ساتھ ملکر زندہ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفیہ نکی کی بہن بھی اسی گھر میں شادی ہوکر آئی تھی جس نے اپنی ہمشیرہ کے ساتھ ہونے والے سسرالیوں کے ظلم کا پردہ چاک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں بہنوں کو جہیز کے لیے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور ان کے سسرالی 36 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بہن کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات نکی کو اس کے بچوں کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ وہ خود بھی نکی کو بچانے کی کوشش میں بے ہوش ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی موت ہوگئی۔ اس واقعے میں ملوث نکی کے سسر، ساس اور دیور کی تلاش جاری ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کی تردید کی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!