بھارت کی تجارتی پالیسیاں ناقص ، ٹیرف کم نہیں کروں گا، ٹرمپ

ویب ڈیسک
|
3 Sep 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی تجارتی پالیسیاں انتہائی ناقص ہے اور اُن پر عائد ٹیرف ختم نہیں کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت پر عائد کیے گئے ٹیکس کو کم کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے ایک لمبے عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کی ہے، جس سے امریکی صنعتوں کو بہت نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس لگائے ہیں، جس کی وجہ سے کئی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب دنیا بھر کی کمپنیاں امریکہ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جن میں چین، میکسیکو اور کینیڈا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کی امریکہ میں پیداوار سے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور امریکی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔
Comments
0 comment