1ایران: پاسدارانِ انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم

1ایران: پاسدارانِ انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم

نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب کو ایسی عسکری صلاحیتیں حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
1ایران: پاسدارانِ انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم

Webdesk

|

13 Aug 2026

تہران: ایران نے اپنی فوجی حکمتِ عملی میں جارحانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے سینیئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا ہے کہ نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب کو ایسی عسکری صلاحیتیں حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے ذریعے ضرورت پڑنے پر مخالف کی سرزمین تک کارروائی کی جاسکے۔

ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رضا نقدی کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کی عسکری استعداد اس سطح تک بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں کارروائی صرف ایرانی حدود تک محدود نہ رہے بلکہ مخالف کے علاقے تک بھی پہنچنے کی صلاحیت موجود ہو۔

انہوں نے کسی مخصوص ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ایران کی دفاعی حکمتِ عملی میں یہ صلاحیت اہم حیثیت رکھتی ہے اور پاسداران انقلاب کو اس حوالے سے مکمل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے مزید دعوی کیا کہ امریکا کا دفاعی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے تقریبا 100 گنا زیادہ ہے. تاہم حالیہ تنازع کے دوران مخالف کے تمام 14 اہداف ناکامی سے دوچار ہوئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!