این سی سی آئی اے انکوائری: محمد رضوان سے متعلق اہم انکشاف

این سی سی آئی اے انکوائری: محمد رضوان سے متعلق اہم انکشاف

محمد رضوان نے ہر بار خلل ڈالنے کی کوشش کی اور کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا۔
این سی سی آئی اے انکوائری: محمد رضوان  سے متعلق اہم انکشاف

Webdesk

|

27 Sep 2026

لاہور:  قومی کرکٹر محمد رضوان کے کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان این سی سی آئی اے کی انکوائری میں مکمل تعاون نہیں کر رہے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کے موبائل فون کے فرانزک ڈیپ اینالیسس کے لیے متعدد بار ان سے رابطہ کیا، تاہم محمد رضوان نے ہر بار خلل ڈالنے کی کوشش کی اور کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش میں مکمل تعاون نہ کرنا شک و شبہات میں اضافہ کر رہا ہے۔ تفتیش کو حتمی شکل دینے کے لیے فون کا اینٹی تھیفٹ لاک اور فیشل ریکگنیشن لاک کھولنا ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے مختلف موبائل ٹولز کی مدد سے فون کو ان لاک کر سکتی ہے، تاہم ان ٹولز کے استعمال سے کچھ ڈیٹا ڈیلیٹ ہو سکتا ہے، جو این سی سی آئی اے نہیں چاہتی۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے محمد رضوان سے 28 ستمبر کو دوبارہ رابطہ کرے گی۔ تعاون نہ کرنے کی صورت میں انہیں تحریری نوٹس بھیجا جائے گا اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کچھ لوگ محمد رضوان کو اکسا رہے ہیں، تاہم وہ دراصل ان کے خیر خواہ نہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!