این سی سی آئی اے کا سمن: محمد رضوان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

این سی سی آئی اے کا سمن: محمد رضوان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

رضوان نے این سی سی آئی اے سے تحقیقات کی بنیاد اور انہیں طلب کرنے کی وجوہات واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
این سی سی آئی اے کا سمن: محمد رضوان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Webdesk

|

16 Sep 2026

لاہور: قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سمن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد رضوان کی جانب سے درخواست میں این سی سی آئی اے کی تحقیقات کی نوعیت پر سوالات اٹھائے گئے، رضوان نے این سی سی آئی اے کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراضات اٹھائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمد رضوان کو طلب کیے جانے کی کوئی مخصوص وجہ یا الزام سامنے نہیں لایا گیا۔

رضوان نے این سی سی آئی اے سے تحقیقات کی بنیاد اور انہیں طلب کرنے کی وجوہات واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  رضوان گزشتہ ہفتے این سی سی آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوئے تھے۔ محمد رضوان اور امام الحق سے انگلینڈ کے دورے کے معاملے پر این سی سی آئی اے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!