ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی کا امکان

سابق چیئرمین سلیکشن کمیٹی، جو اب 7 رکنی کمیٹی کے بھی رکن ہیں، ان کا سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی کا امکان

Webdesk

|

21 Jun 2024

 اسلام آباد : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے۔ وہاب ریاض کا کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے ،بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں ارکان کی تعداد کم کی جائے گی جبکہ پی سی بی سربراہ کے بغیر سلیکشن کمیٹی کے تجربے کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ سابق چیئرمین سلیکشن کمیٹی، جو اب 7 رکنی کمیٹی کے بھی رکن ہیں، ان کا سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے، بطور سینئر منیجر کی خدمات سے بھی بورڈ مطمئن نہیں ہے۔

محمد یوسف سلیکٹر برقرار رہیں گے، البتہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں کیونکہ پاکستان ٹیم کی اب نومبر تک کوئی وائٹ بال سیریز نہیں ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی مزید تبدیلیوں کے اشارے مل رہے ہیں جو 30 جون کو ختم ہوگا۔اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والوں میں تین کھلاڑی بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!