21 mins ago
واٹس ایپ کی پانچ سیکیورٹی خامیوں کا انکشاف، صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت
Webdesk
|
23 Nov 2026
اسلام آباد: قومی سائبر ایمرجنسی ٹیم نے واٹس ایپ میں سیکیورٹی کی پانچ خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے صارفین اور اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق واٹس ایپ کی بعض خامیوں کو استعمال کرکے صارفین کی ڈیوائسز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، جبکہ جعلی دستاویزات اور نقصان دہ لنکس کے ذریعے بھی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان خامیوں کے باعث صارفین کے آئی پی ایڈریس افشا ہونے، فائلیں حذف ہونے اور چیٹ کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک سیکیورٹی خامی کو خاص طور پر ایک پیغام کے ذریعے استعمال کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
قومی سائبر ایمرجنسی ٹیم کے مطابق سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کے حوالے سے کی گئی ہے۔ صارفین اور اداروں کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments
0 comment