سابق سری لنکن کرکٹر ِکی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید زخمی

سابق سری لنکن کرکٹر ِکی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید زخمی

حادثے میں ان کی گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا
سابق سری لنکن کرکٹر ِکی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید زخمی

Webdesk

|

15 Mar 2024

سری لنکا کے سابق معروف کھلاڑی اور کپتان لہیرو تھریماکی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق سابق سری لنکن کرکٹر لہیرو تھریمانے کی گاڑی کو حادثہ شہر انوراداپورا میں پیش آیا، سابق کھلاڑی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

حادثے میں ان کی گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی، خوش قسمتی سے حادثے میں تھریمانے محفوظ رہے انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق کپتان تھریمانے کے حادثے کی خبر ملتے ہی ساتھی کرکٹرز اور شائقین ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!