رضوان کو این سی سی آئی اے کے ملنے والے دوسرے نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں

رضوان کو این سی سی آئی اے کے ملنے والے دوسرے نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں

محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے پیش ہوں گے۔
رضوان کو این سی سی آئی اے کے ملنے والے دوسرے نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں

Webdesk

|

30 Sep 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا نوٹس موصول ہو گیا ہے جس کی تصدیق قریبی ذرائع نے بھی کردی ہے۔رضوان کو 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے لاہور طلب کیاگیا ہے، کرکٹر کو موصول ہونے والا یہ دوسرا نوٹس ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق رضوان کو گھر کے ایڈریس پر نوٹس موصول ہوا، انہیں موبائل کی فارنزک کیلیے 2 اکتوبر تین بجے این سی سی آئی اے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے پیش ہوں گے۔ این سی سی آئی اے کے نوٹس میں مقف اختیار کیا گیا کہ آپ سے ضبط شدہ موبائل کا تجزیہ اور فارنزک کرنا ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق الزامات کی تفصیلات نوٹس میں فراہم نہیں کی گئیں، این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا جواب موصول نہیں ہوا، رضوان این سی سی آئی اے پیشی پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پوچھیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!