پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی سرکرلی

پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی سرکرلی

ثمر خان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے
پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی سرکرلی

Webdesk

|

21 Jun 2024

دیر ( رپورٹ: آفتاب مہمند) خیبر پختونخواہ کے علاقہ دیر سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ثمرخان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی ماونٹ ایلبرس (Mount Elbrus) کو کامیابی سے سر کر لیا ہے۔ جس کی اونچاء 5642 میٹر ہے۔

ثمر خان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ چوٹی سر کرنے کے بعد سنو بورڈنگ کے ذریعہ واپس اتریں۔ ایتھلیٹ ثمر خان نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے پاکستان کی شکرگزار ہیں۔

 انھوں نے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سپانسر کرنے اور یہ موقع فراہم کرنے پر وہ تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

ثمر خان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی خاتوں سائیکلسٹ ہیں جنہیں کلیمنجارو افریقہ اور دنیا کے تیسرے بڑے غیر قطبی گلیشیئرز پر سائیکل چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔

انھوں نے 2021 میں Redbull Homerun سنو بورڈنگ ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!