ملک نے بہت کچھ دیا، اب لوٹانے کا وقت ہے، شاہد آفریدی

Webdesk
|
8 Sep 2025
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز قومی ہیرو شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کیپٹل آفس میں فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد شریک ہوئے۔
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بونیر میں ایک شخص نے اپنے خاندان کے 14 افراد کو کھویا، سب لوگ جائیں اور ان لوگوں سے ملیں، آج جس کمیونٹی کے درمیان موجود ہوں یہ اصل کام کرنے والے لوگ ہیں، بونیر اور دیر میں سیلاب سے بہت نقصانات ہوئے، کوشش ہے انہیں گھر بنا کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو ایسی جگہ گھر بنا کر دینے ہیں کہ دوبارہ وہ سیلاب سے متاثر نہ ہوں، یہاں سے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاں گا، بزنس کمیونٹی ہمارے ملک کی طاقت ہے، مل کر کام کرینگے۔
Comments
0 comment