محمد رضوان کوواپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی
محمد رضوان نے مینجمنٹ کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہارکیا تھا
Webdesk
|
15 Jan 2026
سڈنی : پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر واپس بلانے پر میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی۔ محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر ٹیم مینجمنٹ نے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اورکوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے معذرت کر لی ہے۔میلبرن رینیگیڈز کے کپتان وِل سدرلینڈ نے کہا کہ میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا، اپنے رویے پر شرمندہ ہوں، آپ اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔
محمد رضوان نے مینجمنٹ کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہارکیا تھا، اسٹرائیک ریٹ کم ہونے پر میلبرن رینیگیڈز نے انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کرکے میدان سے واپس بلا لیا تھا۔
Comments
0 comment