خاتون مداح کے گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد

خاتون مداح کے گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد

ایران میں خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے
خاتون مداح کے گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد

Webdesk

|

25 Apr 2024

 تہران: ایران میں خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ پابندی تبریز میں ہوگی یا پورے ملک میں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک مقامی میچ کے دوران خاتون نے گرانڈ میں داخل ہو کر گول کیپر سید حسین حسینی کو گلے لگا لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا اور انہوں نے فٹبالر کو 3 سیکنڈ تک گلے لگایا۔رپورٹس کے مطابق مبصرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خاتون کی اس حرکت کی وجہ سے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں فٹبالر حسین حسینی پر 4500 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کیا گیا ہے۔فٹبالر کے مطابق میں خاتون مداح کی خاطر جرمانہ ادا کروں گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!