بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام، دونوں اننگز میں صرف 16 رنز بناسکے
Webdesk
|
28 Sep 2026
لاہور: 7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام ہوگئے۔بابر اعظم نے7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی، جس پر شائقین کی جانب سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔
شائقین طویل عرصے سے پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر تھے، جو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے رانڈ میں دوبارہ میدان میں اترے۔تاہم بابر اعظم ایبٹ آباد میں اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے کے آر ایل کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 16رنز بناسکے۔
بابر اعظم نے پہلی اننگز میں 12رنز اسکور کیے اور پھر اتوار کو دوسری اننگز میں بھی باری آئی تو بابر متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئے۔میدان میں آئے ہزاروں تماشائیوں کو بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث مایوس لوٹنا پڑا۔
Comments
0 comment