عمران خان کا معاملہ اٹھایا جائے! 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا اپنی حکومت سے مطالبہ

عمران خان کا معاملہ اٹھایا جائے! 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا اپنی حکومت سے مطالبہ

سابق آسٹریلوی کپتانوں نے آسٹریلوی حکومت سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے معاملے کو پاکستانی حکام کے سامنے براہ راست اٹھائے۔
عمران خان کا معاملہ اٹھایا جائے! 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا اپنی حکومت سے مطالبہ

Webdesk

|

15 Sep 2026

سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹ کپتانوں نے سابق وزیراعظم اور کرکٹ لیجنڈ عمران خان کی حراست اور مبینہ طور پر بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ سے پاکستانی حکومت کے سامنے یہ معاملہ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان گریگ چیپل نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی صورتحال پر گفتگو کے لیے وزیر خارجہ پینی وانگ سے فوری ملاقات کے خواہاں ہیں۔

گریگ چیپل کے علاوہ سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور اسٹیو وا بھی پینی وانگ کو بھیجے گئے خط پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔

منگل کو بھیجے گئے خط میں سابق آسٹریلوی کپتانوں نے لکھا کہ عمران خان نے پاکستان کو واحد ورلڈ کپ ٹائٹل دلایا اور بعد ازاں وزیراعظم کی حیثیت سے بھی ملک کی قیادت کی۔

خط میں کہا گیا کہ آسٹریلوی عوام عمران خان کو بطور کرکٹر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان کی مہارت اور قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کھیل پر دیرپا اثرات چھوڑے ہیں، جبکہ انہوں نے کینسر اسپتال قائم کرکے پاکستانی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔

سابق کپتانوں نے خط میں واضح کیا کہ وہ عمران خان کے خلاف قانونی یا سیاسی مقدمے پر کوئی مقف اختیار نہیں کر رہے کیونکہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔خط میں کہا گیا کہ حراست میں موجود کسی بھی شخص کے ساتھ سلوک بنیادی انسانی معاملہ ہے۔

 چاہے اس شخص کی سیاسی وابستگی یا نظریات کچھ بھی ہوں۔ سابق آسٹریلوی کپتانوں نے آسٹریلوی حکومت سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے معاملے کو پاکستانی حکام کے سامنے براہ راست اٹھائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!