7 hours ago
ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم، 12 افراد جاں بحق
ویگن کراچی سے بیلہ جارہی تھی، جبکہ مسافر کوچ کراچی کی طرف آرہی تھی کہ زیرو پوائنٹ پر دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
Webdesk
|
23 Oct 2026
لسبیلہ: بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر ویگن اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ویگن کراچی سے بیلہ جارہی تھی، جبکہ مسافر کوچ کراچی کی طرف آرہی تھی کہ زیرو پوائنٹ پر دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment