3 hours ago
ٹام کروز کی فلمی خدمات کا اعتراف، لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا
Webdesk
|
23 Oct 2026
نیویارک: ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کو فلمی دنیا میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
یہ اعزاز 24 اپریل 2027 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران دیا جائے گا۔امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیئرپرسن کیتھلین کینیڈی نے ٹام کروز کو عالمی شہرت یافتہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اداکار اور پروڈیوسر اپنے ہر کام میں غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
تقریبا 13 ارب ڈالر کی عالمی باکس آفس کمائی کے ساتھ ٹام کروز کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ تین مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہو چکے ہیں۔
ٹام کروز نے جیری میگوائر، رسکی بزنس اور ٹاپ گن جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ مشن امپاسیبل سیریز نے انہیں عالمی سطح پر بے پناہ مقبولیت دلائی۔
64سال کی عمر میں بھی ٹام کروز فلمی دنیا میں سرگرم ہیں اور اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کی حالیہ فلم ڈیگر ہے، جس کے ہدایت کار الیخاندرو گونزالیز انیاریتو ہیں۔
Comments
0 comment