حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

مقتولہ کے اہلخانہ نے شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

Webdesk

|

23 Oct 2026

حنا جاوید قتل کیس میں تشدد کی مزید تصاویر اور اصل پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں مقتولہ کے جسم پر تشدد اور متعدد سنگین زخموں کی تصدیق ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی نے کیس پر غور کے لیے 29 اکتوبر کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او اور مقتولہ کے اہلخانہ کو طلب کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کے چہرے، گردن، بازوں اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات تھے، جبکہ ان کی گردن ٹوٹی ہوئی اور ہونٹ پھٹے ہوئے تھے۔

 حنا جاوید کو 20 اگست کو گھر میں تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!