7 hours ago
عالمی ایجنسی کی نشاندہی پر این سی سی آئی اے کراچی نے 14 سالہ بچی کو ڈارک ویب گروہ کے چنگل سے بچالیا
ویب ڈیسک
|
23 Oct 2026
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بین الاقوامی خفیہ ایجنسی سے موصول ہونے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک آن لائن نیٹ ورک کے زیرِ اثر آنے والی 13 سالہ بچی کو بحفاظت بچا لیا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب سے منسلک ایک گروہ کی جانب سے مختلف ٹاسک دیے جا رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ٹاسک میں بچی سے بلی کو زہر دے کر ہلاک کروایا گیا، جبکہ اگلے مرحلے میں اسے خود کو شدید نقصان پہنچانے کا حکم دیا گیا۔
حکام کے مطابق بچی دوسرے ٹاسک پر عمل کرتی، اس سے پہلے ہی این سی سی آئی اے کی ٹیم اس تک پہنچ گئی اور اسے بچا لیا۔
واقعے نے بچوں کو آن لائن سرگرم مشکوک گروہوں سے لاحق خطرات اور ان کی انٹرنیٹ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
Comments
0 comment