ٹیچر کی میٹرک طالبہ کے ساتھ متعدد بار زیادتی، دو بار حمل بھی ضائع ہوا

ٹیچر کی میٹرک طالبہ کے ساتھ متعدد بار زیادتی، دو بار حمل بھی ضائع ہوا

ایک بار ٹیچر نے اسقاط حمل کی گولیاں لا کر دیں، مقدمہ درج
ٹیچر کی میٹرک طالبہ کے ساتھ متعدد بار زیادتی، دو بار حمل بھی ضائع ہوا

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2025

راولپنڈی: شہر کے پیرودھائی علاقے میں ایک اکیڈمی کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن پر ایک میٹرک کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

متاثرہ طالبہ کے مطابق، سال 2023 میں اس نے اسد اکیڈمی میں داخلہ لیا۔ پرنسپل نے اسے شادی کا جھانسہ دیا اور امتحان کی تیاری کے بہانے اکیڈمی بلا کر مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

اس دوران وہ کئی بار زیادتی کا نشانہ بنی۔

جب طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے اسے ایک نجی کلینک لے جا کر اسقاطِ حمل کی ادویات دیں جس سے حمل ضائع ہو گیا۔ بعد ازاں، دوبارہ حاملہ ہونے پر شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ کے باعث اس کا حمل خود بخود گر گیا۔

طالبہ نے کہا کہ پرنسپل نے اس کے ساتھ درس و تدریس جیسے مقدس پیشے کی آڑ میں ظلم کیا اور اس کی زندگی برباد کر دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!