سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں پر مامور اسسٹنٹ کمشنر کی لاش ریسٹ ہاؤس سے برآمد

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں پر مامور اسسٹنٹ کمشنر کی لاش ریسٹ ہاؤس سے برآمد

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو دل کا دورہ پڑا ہے
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں پر مامور اسسٹنٹ کمشنر کی لاش ریسٹ ہاؤس سے برآمد

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2025

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے اور انکی لاش ریسٹ ہاؤس سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ڈیوٹی کے دوران ایک ریسٹ ہاؤس میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کی نگرانی کررہے تھے اور گزشتہ پانچ دنوں سے ہیڈ بلوکی کے مقام پر واقع ریسٹ ہاؤس میں ہی قیام پذیر تھے۔

رپورٹس کے مطابق فرقان احمد شدید ذہنی دباؤ میں تھے اور ریسٹ ہاؤس کے عملے کے مطابق ان کی موت شریان پھٹنے سے ہوئی۔ 

پولیس نے ان کی لاش واش روم سے برآمد کرکے اسپتال منتقل کردی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی اچانک وفات پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے فرقان احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!