شادی کی خوشی میں فائرنگ، تقریب سوگ میں تبدیل، دلہا گرفتار

شادی کی خوشی میں فائرنگ، تقریب سوگ میں تبدیل، دلہا گرفتار

رضوان نامی شخص بطور مہمان شادی میں شریک تھا، دلہا اور دوستوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
شادی کی خوشی میں فائرنگ، تقریب سوگ میں تبدیل، دلہا گرفتار

Webdesk

|

4 May 2024

راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فیرزوال میں عزیز نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی جس میں دلہے کے دوستوں نے خوشی میں فائرنگ کی تو اسی دوران ایک گولی تقریب میں شریک مہمان رضوان کو لگی۔

گولی لگنے کے نتیجے میں رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے تقریب سے دلہا اور اُس کے چار دوستوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور حوالات میں بند کردیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرلیے ہیں اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!