ارمغان کا والدہ پر سنگین الزام

ارمغان کا والدہ پر سنگین الزام

عدالت میں ملزم ارمغان نے اپنی والدہ اور وکیل پر سنگین الزام عائد کیا ہے
ارمغان کا والدہ پر سنگین الزام

ویب ڈیسک

|

25 May 2026

کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ملزم نے عدالت میں شور شرابہ کرتے ہوئے اپنی والدہ اور وکیل پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

سماعت کے دوران ارمغان نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی والدہ اور وکیل اسے ذہنی مریض ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملزم کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اس کے پیسوں کے پیچھے ہیں جبکہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔

ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ اسے کسی وکیل کی ضرورت نہیں اور وہ اپنا مقدمہ خود لڑنا چاہتا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!