کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 390 سے 1 ہزار کراس کرگئی

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 390 سے 1 ہزار کراس کرگئی

تین ہفتوں کے دوران قیمتوں میں من مانا اضافہ ہوا ہے
کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 390 سے 1 ہزار کراس کرگئی

ویب ڈیسک

|

19 Oct 2026

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 190 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، جبکہ بازاروں میں گوشت سرکاری نرخ سے 45 روپے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 635 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازاروں میں صارفین کو یہی گوشت 680 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

زندہ مرغی کی قیمت میں بھی تین ہفتوں کے دوران 160 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کا سرکاری نرخ 424 روپے فی کلو ہے، لیکن بازاروں میں زندہ مرغی 500 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

ستمبر کے آخری ہفتے میں مرغی کا گوشت 490 روپے جبکہ زندہ مرغی 390 روپے فی کلو دستیاب تھی۔

دوسری جانب چکن بون لیس کی قیمت میں بھی 240 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 1040 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!