1 hour ago
تیز رفتاری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور الٹ گئی
Webdesk
|
19 Oct 2026
ملتان میں بوسن روڈ پر تیز رفتاری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثے میں کار سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں۔ دوسری جانب سی پی او ملتان اختر فاروق نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
Comments
0 comment