قدرت پاکستان پر مہربان، تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

قدرت پاکستان پر مہربان، تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

وزیر پیٹرولیم نے افتتاح کردیا
قدرت پاکستان پر مہربان، تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

ویب ڈیسک

|

16 Apr 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جسے ملکی توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشپا بلاک کے باراگزئی ایکس ون کنویں سے حاصل ہونے والی اس دریافت کے بعد باقاعدہ کمرشل پیداوار کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس دریافت سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں سہولت ملے گی اور درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔

متعلقہ کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر اس کنویں سے یومیہ پندرہ ہزار بیرل تیل اور تقریباً چار کروڑ پچاس لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے، جبکہ مستقبل میں پیداوار مزید بڑھانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!