پنجاب پولیس کے یونیفارم میں خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، تحقیقات کا مطالبہ

پنجاب پولیس کے یونیفارم میں خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، تحقیقات کا مطالبہ

یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پھیل گئی
پنجاب پولیس کے یونیفارم میں خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، تحقیقات کا مطالبہ

Webdesk

|

10 Jun 2026

لاہور: ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے. جس میں مبینہ طور پر پنجاب پولیس کی ایک خاتون اہلکار کو یونیفارم میں ایک دفتر جیسے ماحول میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو سب سے پہلے ایک صارف نے ایکس پر شیئر کی، جس کے ساتھ طنزیہ کیپشن لکھا گیا کہ پنجاب پولیس نے تفتیش کا ایک نیا اور انوکھا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔

اب فرانزک یا طویل تحقیقات کی ضرورت نہیں رہی اور ایسے خصوصی اہلکاروں کے سامنے سخت سے سخت ملزم بھی چند منٹوں میں راز اگل دیتا ہے۔

یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پھیل گئی. جہاں اسے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

کچھ صارفین نے اس پر تنقید کی جبکہ کچھ نے اس کی حقیقت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ممکنہ طور پر اے آئی یا ڈیجیٹل طور پر ایڈیٹ کی گئی ہو سکتی ہے۔

تاہم تاحال پنجاب پولیس کی جانب سے اس ویڈیو یا اس کی صداقت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔حکام نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون واقعی پولیس اہلکار ہیں یا نہیں، جبکہ اس فوٹیج کے اصل ماخذ کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!