1 hour ago
انمول عرف پنکی کیس، شریک ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کا انمول عرف پنکی یا منشیات کی سپلائی سے کوئی تعلق نہیں۔
Webdesk
|
1 Jun 2026
کراچی:سیشن عدالت جنوبی میں منشیات فروش انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران شریک ملزمان سہیل الرحمان اور ذیشان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
ملزمان کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کا انمول عرف پنکی یا منشیات کی سپلائی سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان مرکزی ملزمہ کو رقوم کی وصولی میں معاونت فراہم کرتے تھے اور ان کے موبائل فونز سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment