منشیات و اسلحہ برآمدگی کیسز: انمول پنکی کو لازمی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

منشیات و اسلحہ برآمدگی کیسز: انمول پنکی کو لازمی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

دورانِ سماعت جیل حکام نے انمول عرف پنکی اور شریک ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔
منشیات و اسلحہ برآمدگی کیسز: انمول پنکی کو لازمی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Webdesk

|

8 Oct 2026

کراچی: شہر قائد کی مقامی عدالت نے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے کیسز میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے کیسز کی سماعت ہوئی ۔

دورانِ سماعت جیل حکام نے انمول عرف پنکی اور شریک ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔

عدالت نے انمول عرف پنکی اور دیگر کو 13 اکتوبر کی آئندہ سماعت پر لازمی پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں حاضری لازمی ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کی نقول فراہم کرنا ناممکن ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!