6 hours ago
لاہور میں لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم دھر لیا گیا
وزیر اطلاعت پنجاب نے کہا کہ بچے اور خواتین مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہے
Webdesk
|
23 Oct 2026
لاہور: وزیر اطلاعت پنجاب عظمی بخاری نے تصدیق کی ہے کہ لاہور پولیس نے اسکوٹی پر سوار لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا۔
یہ واقعہ ہے لاہور کے مزنگ روڈ پر پیش آیا جہاں پر اوورٹیک کرنے والی لڑکی کو موٹر سائیکل سوار نے آگے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
وزیر اطلاعت پنجاب نے کہا کہ بچے اور خواتین مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہے اور اس طرح کا رویہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments
0 comment