7 hours ago
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، 8 ماہ میں لہر جاری، 8 ماہ میں 60 افراد قتل، 43 ہزار ڈکیتیاں

ویب ڈیسک
|
5 Sep 2025
کراچی: شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 60 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 216 زخمی ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 کے پہلے آٹھ ماہ (جنوری تا اگست) کے دوران مجموعی طور پر 43,419 اسٹریٹ کرائم کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
آزاد ذرائع کی رپورٹس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 60 بتائی گئی ہے، جبکہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 53 اور زخمیوں کی تعداد 216 ہے۔
ان آٹھ مہینوں میں 11,268 موبائل فون چھینے گئے، جبکہ 1,430 کاریں اور 30,721 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، کراچی میں روزانہ اوسطاً 46.37 موبائل فون چھیننے، 5.88 گاڑیاں چوری/چھیننے اور 126.42 موٹر سائیکلیں چوری/چھیننے کی وارداتیں ہوئیں۔
پولیس کے مطابق 2024 کے پہلے آٹھ مہینوں کے مقابلے میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 49,615 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں، جن میں 78 شہری قتل اور 310 زخمی ہوئے تھے۔ 2024 میں 13,406 موبائل فون، 1,342 کاریں اور 34,867 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔
Comments
0 comment